QR CodeQR Code

کینیڈا میں منفی30ڈگری کی سردی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

9 Feb 2017 08:21

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کے ذریعے کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کے لئے کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرے۔


اسلام ٹائمز۔ کینیڈا میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے منفی 30 سینٹی گریڈ درجہ حرات کی شدید سردی کے باوجود کینیڈین پارلیمنٹ کے باہر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اور بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کے ذریعے کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کے لئے کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرے۔ مظاہرین نے کینیڈین حکومت، اراکان پارلیمنٹ اور سول سوسائٹی پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملے کو بھارتی حکومت کے ساتھ اٹھائے اور کشمیری عوام کو ان کی خواہشات کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر فوری عملدرآمد کرایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 607742

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/607742/کینیڈا-میں-منفی30ڈگری-کی-سردی-کشمیریوں-سے-اظہار-یکجہتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org