0
Thursday 9 Feb 2017 13:39

بحری امن مشقوں میں شرکت کیلئے روس سمیت کئی ممالک کے جہاز کراچی پہنچ گئے

بحری امن مشقوں میں شرکت کیلئے روس سمیت کئی ممالک کے جہاز کراچی پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں 38 ممالک کی بحری مشقیں کل سے شروع ہو رہی ہیں، جس میں شرکت کیلئے روس، چین، ترکی اور سری لنکا کے بحری جہاز کراچی پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 38 ممالک کی بحری امن مشقوں کا آغاز کل سے ہو رہا ہے، جس میں چین، امریکا، سعودی عرب اور ایران سمیت کئی ممالک شرکت کریں گے۔ 5 روزہ مشقوں میں پہلی بار روس کا بحری بیڑا اور فورس بھی شریک ہوگی۔ پاک بحریہ کی ان امن مشقوں میں شرکت کیلئے روس، چین، ترکی اور سری لنکا کے بحری جنگی جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گئے ہیں، جبکہ فرانس، جاپان، انڈونیشیا، اور اٹلی سمیت برطانیہ کے جہاز چینل میں داخل ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ 10 فروری سے شروع ہونے والی بحری امن مشقیں 5 روز تک جاری رہیں گی، جس میں 36 سے زائد ممالک شرکت کریں گے، جبکہ بحری مشقوں کے دوران عالمی میری ٹائم کانفرنس بھی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 607812
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش