0
Thursday 9 Feb 2017 15:35

ایران کی غیور انقلابی قوم کل جشن آزادی کے موقع پر اپنی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کریگی

ایران کی غیور انقلابی قوم کل جشن آزادی کے موقع پر اپنی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کریگی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی انقلاب کی 38ویں سالگرہ کے سلسلے میں اعلٰی ایرانی مذہبی رہنماؤں نے قوم سے کل جمعہ کے روز انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی ریلیوں میں بھرپور شرکت کرنے پر زور دیا ہے۔ ايران كے مذہبی رہنما آيت اللہ العظمٰی ناصر مكارم شيرازی، آيت اللہ العظمٰی عبداللہ جوادی آملی، آيت اللہ العظمٰی حسين نوری ہمدانی اور آيت اللہ العظمٰی جعفر سبحانی نے اپنے بيان ميں كہا كہ انقلاب کی ريليوں ميں شركت سے اسلام اور مسلمانوں كی عزت كا پرچم مزيد بلند ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ اس سال ايرانی قوم كی انقلاب اسلامی كی سالگرہ كی ريليوں ميں بڑے پيمانے پر شركت سے دشمنوں كو يہ پيغام ملے گا كہ ايرانی قوم كبھی ان كے دباؤ ميں نہيں آئے گی۔ انہوں نے مزيد كہا كہ پيچھلے 38 سالوں سے ايراني قوم اپنے انقلاب، ملک اور نظام سے وفاداری كا مظاہر كرتی آرہی ہے اور وفاداری كی ایک عظيم مثال ہر سال انقلاب اسلامی کی سالگرہ كی ملک گير ريليوں ميں قوم كی بھرپور شركت ہے۔ اسلامی انقلاب كی 38ويں سالگرہ كے موقع پر كل بروز جمعہ دارالحكومت تہران سميت ايران كے تمام چھوٹے بڑے شہروں ميں تقريبات اور ریلیاں منعقد كی جائيں گی۔ ايرانی قوم انقلاب کی سالگرہ كی مناسبت سے پورے ملک ميں نكالے جانے والے جلوسوں ميں بھرپور شركت كرتے ہوئے اپنی اسلامی حكومت، بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمينی (رہ) اور قائد اسلامی انقلاب حضرت آيت اللہ العظمٰی سيد علی خامنہ سے تجدید عہد کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 607857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش