0
Thursday 9 Feb 2017 16:09

کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر مسافر کوچ الٹنے سے 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر مسافر کوچ الٹنے سے 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں یونیورسٹی روڈ پر تیز رفتاری کے باعث کوچ الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق، جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر بیت المکرم مسجد کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا، جہاں مزید 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں سے بعض افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے، جبکہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ یونیورسٹی روڈ پر گزشتہ کچھ عرصے سے ترقیاتی کام جاری ہے، جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 607877
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش