QR CodeQR Code

فاٹا میں اصلاحات کیخلاف منفی پراپیگنڈہ غلط اور بےبنیاد ہے، نواز شریف

9 Feb 2017 16:48

فاٹا اصلاحات پر منعقد ہونیوالے اجلاس کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فاٹا اصلاحات پر کام بند نہیں ہوا، فاٹا اصلاحات پیکیج کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، جبکہ فاٹا میں مزید امن کیلئے پوری منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ فاٹا میں اصلاحات کا عمل ہم نے شروع کیا، جو ہم ہی مکمل کریں گے اور اس سے متعلق تمام قیاس آرائیاں غلط اور بےبنیاد ہیں۔ میڈیا کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت فاٹا اصلاحات پر اجلاس منعقد ہوا۔ اسلام آباد میں ہونیوالے اجلاس کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فاٹا اصلاحات پر کام بند نہیں ہوا، فاٹا اصلاحات پیکیج کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، جبکہ فاٹا میں مزید امن کیلئے پوری منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ فاٹا میں اصلاحات کا عمل ہم نے شروع  کیا، جو ہم ہی مکمل کریں گے، جبکہ فاٹا میں اصلاحات کے خلاف منفی پراپیگنڈہ غلط ہے، تمام قیاس آرائیاں غلط اور بےبنیاد ہیں۔ حکومت قبائلی عوام کو خود مختار بنانے کیلئے اتفاق رائے حاصل کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 607891

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/607891/فاٹا-میں-اصلاحات-کیخلاف-منفی-پراپیگنڈہ-غلط-اور-بےبنیاد-ہے-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org