0
Thursday 9 Feb 2017 19:09

سعودی عرب سے 39 ہزار پاکستانیوں کی بے دخلی قابل مذمت ہے، صاحبزادہ حامد رضا

سعودی عرب سے 39 ہزار پاکستانیوں کی بے دخلی قابل مذمت ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں ضلعی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومت الطاف حسین کو پاکستان لانے کیلئے سنجیدہ نہیں، سعودی عرب سے 39 ہزار پاکستانیوں کی بے دخلی قابل مذمت ہے، حکمران آئی جی سندھ کی باتوں پر دھیان دیں، کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیزی امن دشمنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا پارلیمنٹ میں نہ آنا غیر جمہوری رویہ ہے، ریلوے کے کھلے پھاٹک آئے روز حادثات کا سبب بن رہے ہیں جبکہ خادم اعلی اربوں روپے ایک شہر کی میٹرو اور اورنج لائن پر خرچ کر رہے ہیں، ریلوے حادثات کی ذمہ داری خواجہ سعد رفیق پر عائد ہوتی ہے جو ریلوے کی اصلاح کی بجائے کرپٹ وزیراعظم کے دفاع میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ یہودی لابی کے ہاتھوں میں یرغمال ہے، عدالت حکمران خاندان کو اپنے اثاثے پاکستان منتقل کرنے کا حکم دے، پاناما کیس کے فیصلے کا وقت قریب آنے پر حکمران اور وزراء پر گھبراہٹ طاری ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ سعودی عرب ٹرمپ کے انتہا پسندانہ اقدامات کی حمایت کرکے امت مسلمہ سے غداری کر رہا ہے، امریکہ، بھارت اور اسرائیل کی شیطانی ٹرائیکا دنیا کے امن کیلئے نقصان دہ ثابت ہوگی، اقوام متحدہ کنٹرول لائن پر بھارت کی اشتعال انگیزی کا نوٹس لے، بھٹو کی پھانسی کی وجہ بننے والی تمام شہادتیں سانحہ ماڈل ٹاون کے کیس میں موجود ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاون سے حکمران بچ نہیں سکتے۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت پاکستان کے غداروں کو تحفظ دینے کی پالیسی ترک کرے اور پاکستان کے دشمن الطاف حسین کو پاکستان کے حوالے کرے، اپوزیشن جماعتیں انتخابی اصطلات کیلئے مشترکہ پالیسی اختیار کریں، کمر توڑ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ ن لیگ کی حکومت اپنے انتخابی وعدے پورے کرنے میں ناکام ہو گئی ہے، پاناما کیس شریف خاندان کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دے گا۔
خبر کا کوڈ : 607921
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش