QR CodeQR Code

فاٹا میں تحریک انصاف کو مزید فعال کرینگے، شاہد شنواری

9 Feb 2017 20:09

مقررین نے کہا کہ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے فاٹا سیاسی اتحاد سے مل کر ایف سی آر کے خاتمے کو ممکن بنایا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف فاٹا کے نومنتخب جنرل سیکرٹری شاہد شنواری نے کہا ہے کہ وہ پارٹی قیادت کی توقعات پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد شنواری نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے منشور کے مطابق تمام قبائلی علاقوں کا دورہ کرکے عملی اقدامات کا آغازکریں گے جبکہ ناراض کارکنوں کے تحفظات دور کئے جائینگے۔ اس موقع پر شاہد بنگش، نوید، گل ظفر، فخرالدین اور دیگرپارٹی رہنما بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے فاٹا سیاسی اتحاد سے مل کر ایف سی آر کے خاتمے کو ممکن بنایا جائے گا۔ مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیرترین اور فاٹا کے چیف آرگنائزر دوست محمد خان محسود کی مشاورت سے جلد فاٹا بھر میں پارٹی کی تنظیم سازی شروع کرکے پی ٹی آئی فاٹا کو ایک منظم اور مضبوط قوت بنائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 607942

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/607942/فاٹا-میں-تحریک-انصاف-کو-مزید-فعال-کرینگے-شاہد-شنواری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org