QR CodeQR Code

پنجاب میں پیپلز پارٹی کو داخل نہیں ہونے دیا گیا تو ہم بھی نواز لیگ کو سندھ میں داخل ہونے نہیں دیں گے، منظور وسان

9 Feb 2017 21:59

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ شوکت بسرا پر حملہ کرنے والے عناصر گرفتار ہونے چاہیئے تھے، نواز شریف گھبرائے ہوئے ہیں اسی لئے آدھی اسکیموں کا افتتاح کر رہے ہیں، آدھی اسکیموں کا افتتاح کرنا پاکستان کے فائدے میں نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت بسرا پر حملہ کرنے والوں کے خلاف پنجاب حکومت کو ایکشن لینا چاہیئے، ابھی تک ایکشن نہیں لیا گیا جو کہ افسوس کی بات ہے۔ یہ بات انہوں نے پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما شوکت بسرا کی عیادت کرنے کے بعد آغا خان اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب میں پیپلز پارٹی کو داخل نہیں ہونے دیا گیا تو ہم بھی نواز لیگ کو سندھ میں داخل ہونے نہیں دیں گے۔ منظور حسین وسان نے کہا کہ شوکت بسرا پر حملہ کرنے والے عناصر گرفتار ہونے چاہیئے تھے، حکومت ایکشن لے ورنہ پیپلز پارٹی اپنا لائحہ عمل شروع کرے گی، نواز شریف گھبرائے ہوئے ہیں اسی لئے آدھی اسکیموں کا افتتاح کر رہے ہیں، آدھی اسکیموں کا افتتاح کرنا پاکستان کے فائدے میں نہیں ہے۔ انہوں نے خواب بتاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی شادی ضرور ہوگی، ہوسکتا ہے ان کی شادی الیکشن سے پہلے ہو، عمران خان کو پیپلز پارٹی پختونخوا میں ٹف ٹائم دے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ کے پی کے سے بہتر ہے، عمران خان کے پی کے پر دھیان دیں عوام ان کو ڈھونڈ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور آئیں گے اور پنجاب میں قیام کریں گے، بلاول بھٹو نے جہاں ریلی ختم کی تھی وہیں سے شروع کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 607973

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/607973/پنجاب-میں-پیپلز-پارٹی-کو-داخل-نہیں-ہونے-دیا-گیا-ہم-بھی-نواز-لیگ-سندھ-دیں-گے-منظور-وسان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org