0
Thursday 9 Feb 2017 22:02

شاہ محمود کے کردار سے ملتان کا بچہ بچہ واقف ہے، فریال مخدوم

شاہ محمود کے کردار سے ملتان کا بچہ بچہ واقف ہے، فریال مخدوم
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما فریال مخدوم نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی میاں محمد نواز شریف لارہے ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) دور حاضر کے عظیم قائد کی رہنمائی میں پاکستان کو مثالی مملکت بنائے گی، تحریک انصاف قبضہ گروپوں کا ٹولہ ہے جو کسی بھی قیمت پر پاکستان کے اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، تحریک انصاف کی مرکزی قیادت پر قابض شاہ محمود قریشی کا قبضہ گروپوں کی سرپرستی کے کردار سے ملتان کا بچہ بچہ واقف ہے، جس نے مزار پر زبردستی قبضہ کیا اور حقیقی گدی نشین کو اقتدار کی قوت سے عوام سے دور کرنے کی کوشش کی۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی رہنما فریال مخدوم نے تحریک انصاف کی منفی سیاست کو پاکستانی قوم کے لئے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس جماعت کے مرکزی لیڈر مزاروں اور متولیوں کو برداشت نہیں کرسکتے وہ عوام کی خدمت نہیں کر سکتے، پاکستان مسلم لیگ (ن) تحریک انصاف کی سیاست کو عوام کے سامنے بے نقاب کر کے ملک کو تباہی کی طرف لے جانے والوں کا مقابلہ کرے گی، تبدیلی اور انصاف کے نام پر مزاروں پر قبضے کرنے اور مزاروں کے خدمت گاروں پر طاقت استعمال کرنے والوں کا ہر قدم پر مقابلہ کرے گی، مزاروں پر قبضے کرنے والے تبدیلی نہیں تباہی کا سبب بنتے ہیں، لیکن پاکستان مسلم لیگ (ن) منفی سیاست کرنے والے لیڈروں کو عوام کا خون چوسنے کی اجازت نہیں دے گی۔
خبر کا کوڈ : 607975
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش