0
Thursday 9 Feb 2017 22:18

سکیورٹی کی ضرورت نہیں، میرے لئے شہریوں کی محبت ہی کافی ہے، میئر کراچی

سکیورٹی کی ضرورت نہیں، میرے لئے شہریوں کی محبت ہی کافی ہے، میئر کراچی
اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ شہر کے عوام ہمارے ساتھ ہیں، مجھے سکیورٹی کی ضرورت نہیں ہے، میرے لئے شہریوں کی محبت ہی کافی ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں پیسے کا درست استعمال ہونا چاہیئے، ترقیاتی کاموں کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، کوشش ہے یونیورسٹی روڈ وقت سے پہلے مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت تمام اختیارات اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے، کراچی کے عوام کا پیسہ ہے، میں خود کراچی کا ہوں، کوئی غلط کام نہیں ہونے دوں گا۔ مئیر کراچی نے کہا کہ کراچی کے عوام ساتھ ہیں، شہریوں کی محبت کافی ہے، مجھے سیکیورٹی کی ضرورت نہیں ہے، سندھ حکومت کی خواہش ہے کہ وہ سارے اختیارات اپنے پاس رکھیں، جبکہ میرے پاس جو اختیارات ہیں وہ سب کو پتہ ہیں۔ وسیم اختر نے کہا کہ پانچ فروری کو چھ سال بعد واٹر بورڈ کا ایک اجلاس ہوا ہے، یہ آٹھ سال کا بگاڑ ہے، افراتفری ہے، کچھ بھی ٹھیک نہیں ہے، مگر ہم ٹھیک کرنے کی کوشش میں ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ حساس اداروں کی جانب سے کہا گیا تھا کہ میئر کراچی وسیم اختر کو متحدہ قومی موومنٹ لندن کے کارکنان کی طرف سے جان کو خطرہ لاحق ہے اس لئے ان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 607979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش