QR CodeQR Code

ملک بھر میں طلباء یونین پر عائد پابندی کے کل 33 سال مکمل ہو جائینگے

9 Feb 2017 22:34

یونین پر پابندی 19 فروری 1984ء کو جنرل ضیاء الحق نے مارشل لاء کے ضابطہ 60 جاری کرکے عائد کی تھی۔ سابق اور موجودہ ادوار میں یونین کی بحالی کے اعلانات کئے گئے، تاہم اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں طلباء یونین پر عائد پابندی کے کل 33 سال مکمل ہو جائیں گے۔ یونین پر پابندی ختم کرنے کی مخالفت سابق گورنر خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور سابق وزرائے اعلٰی بھی کرچکے ہیں، جبکہ یونیورسٹیوں اور کالجز کے پرنسپلز کی جانب سے بھی یونین کی بحالی پر تحفظات کا اظہار کیا جا چکا ہے۔ یونین پر پابندی 19 فروری 1984ء کو جنرل ضیاء الحق نے مارشل لاء کے ضابطہ 60 جاری کرکے عائد کی تھی۔ سابق اور موجودہ ادوار میں یونین کی بحالی کے اعلانات کئے گئے، تاہم اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ یونین کی بحالی پر پولیس افسران کی جانب سے بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ یونین کی بحالی پر یونینز بازی سے طلباء و طالبات کا تعلیمی وقت ضائع ہونے کے ساتھ ساتھ جھگڑوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ جس کے باعث یونینز کی بحالی کا کام نہ ہوسکا، بعض سیاسی جماعتیں یونینز کی بحالی کی مخالفت اور بعض اس کی حمایت کر رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 607987

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/607987/ملک-بھر-میں-طلباء-یونین-پر-عائد-پابندی-کے-کل-33-سال-مکمل-ہو-جائینگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org