0
Friday 10 Feb 2017 00:16

وزیراعلٰی اپنی کرپشن چھپانے کیلئے سابقہ حکومت پر الزم لگا رہے ہیں، سعدیہ دانش

وزیراعلٰی اپنی کرپشن چھپانے کیلئے سابقہ حکومت پر الزم لگا رہے ہیں، سعدیہ دانش
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی سیکرٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے نیب کے ڈپٹی ڈائیریکٹر کے گھر پر حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا یے کہ نون لیگ کی جب بھی حکومت آتی ہے اداروں پر حملے ہوتے ہیں اور ان کے سابقہ ادوار میں سپریم کورٹ کو بھی نہیں بخشا گیا تھا۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نون لیگ حکومت کی کرپشن کے خلاف جب بھی کوئی ادارہ حرکت میں آجاتا ہے تو خوف و ہراس پھیلا کر اداروں کو کام نہیں کرنے دیا جاتا ہے۔ ان کی کرپشن کے کیسز کھلنے کی خوف سے اداروں کو ہراساں کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزراء اور نون لیگ کے ارکان اسمبلی کے رشتہ دار سرکاری دفاتر میں جاکر سرکاری ملازمین اور آفیسران کو ہراساں کرکے اپنے ناجائز کام نکلواتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی اپنے اور اپنے حکومتی کرپشن چھپانے کے لئے سابقہ حکومت پر الزم لگا رہے ہیں۔ ان کی حکومت کو بنے 2 سال ہو رہے ہیں اور سابقہ دور حکومت کا کوئی ایک کیس بھی سامنے نہیں لاسکے ہیں۔ موجودہ حکومت میں کوئی میگاپروجیکٹ شروع نہیں کیا گیا ہے، جتنے بھی منصوبے پر کام ہو رہے ہیں، وہ پیپلز پارٹی کے دور کے منصوبے ہیں۔ ٹھیکوں سمیت تمام سرکاری ملازمتوں کے لئے وزیراعلٰی کے رشتہ دار ہونا لازمی ہے، تمام ٹھیکے وزیراعلٰی کے پارٹنرز کو کمیشن پر دیئے جاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 608006
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش