0
Friday 10 Feb 2017 15:58

پاراچنار بڑی تباہی سے بچ گیا، پاک افغان سرحد پر ٹرک میں دھماکہ

پاراچنار بڑی تباہی سے بچ گیا، پاک افغان سرحد پر ٹرک میں دھماکہ
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کے نواحی علاقہ پاک افغان سرحد پر ٹرک میں دھماکہ ہوا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیٹیکل حکام کے مطابق کرم ایجنسی میں افغانستان سے آنے والے مال بردار ٹرک دھماکے سے تباہ ہوگیا۔ تحریک طالبان حکیم اللہ محسود گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شاہد علی خان کے مطابق افغانستان کے صوبہ پکتیا سے سامان سے ایک بهرا ٹرک کرم ایجنسی آرہا تھا کہ بوڑکی خرلاچی بارڈر پر پاکستانی علاقے میں داخل ہونے کے بعد فورسز کے چیک پوسٹ سے 70 میٹر کے فاصلے پر اس میں دھماکہ ہوا۔ چیک پوسٹ سے فاصلے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے سے ٹرک مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ شاید علی خان کے مطابق دھماکہ ٹرک میں رکھے گئے ٹائم ڈیوائس سے ہوا ہے۔ دھماکے کے بعد ٹرک ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو گرفتار کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ دھماکے کی ذمہ داری تحریک طالبان حکیم اللہ محسود گروپ کے ترجمان قاری سیف اللہ نے قبول کرلی۔ تین روز قبل کرم ایجنسی میں افغان سرحد پر داعش کی جانب سے بھی کرم ایجنسی، ہنگو اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کاروائیاں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ممکن ہے کہ یہ داعش کا پہلے کاروائی کا منصوبہ تھا اور یہ اس طرح پاک افغان بارڈر پر دوسرا دھماکہ ہے۔ ایم این اے ساجد طوری نے کرم ایجنسی تخریب کاری کی ایک اور کوشش کی مذمت کی ہے، صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف سے افغان سرحد کی نگرانی سخت کرنے اور چیک پوسٹوں پر سکینرز لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 608155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش