QR CodeQR Code

کرم ایجنسی، پولیٹیکل حکام کی کاروائی میں اسلحہ برآمد، 4 دہشت گرد گرفتار

10 Feb 2017 16:13

لیوی فورس نے گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے گاڑی پکڑنے میں کامیاب ہوگئے اور لوئرکرم سے تعلق رکھنے والے 4 افراد ڈرائیور محمد زمان، رشید، سہیل اور محمد توصیف کو گاڑی سمیت حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی میں پولٹیکل حکام نے کاروائی کرکے اسلحے سے بڑی گاڑی پکڑ کر دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی، گاڑی سمیت 4 افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ پاراچنار شاہد علی خان کے مطابق لوئر کرم کے علاقہ ششو سے اسلحے سے ایک بھری گاڑی پاک افغان سرحد کے قریبی علاقے غوزگڑی پہنچائی جا رہی تھی، جسکی اطلاح خفیہ طور پر پولیٹکل انتظامیہ کو ملی، پولیٹکل انتظامیہ نے موقع پر تمام راستوں کی ناکہ بندی کردی، گاڑی جب اپر کرم ایجنسی روضہ چیک پوسٹ پہنچی تو چیک پوسٹ پر موجود لیویز فورس کے اہلکاروں نے گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا، جس پر دہشت گردوں نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی۔ لیوی فورس نے گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے گاڑی پکڑنے میں کامیاب ہوگئے اور لوئرکرم سے تعلق رکھنے والے 4 افراد ڈرائیور محمد زمان، رشید، سہیل اور محمد توصیف کو گاڑی سمیت حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، جن سے تحقیقات کی جائیگی۔ پکڑے گئے اسلحے میں 39 راکٹ لانچر کے گولے اور 455 فیوز شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 608158

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/608158/کرم-ایجنسی-پولیٹیکل-حکام-کی-کاروائی-میں-اسلحہ-برآمد-4-دہشت-گرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org