0
Friday 10 Feb 2017 16:15

پاک بحریہ کی کثیر القومی مشقیں’’ امن 2017‘‘ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، 36 ممالک شریک

پاک بحریہ کی کثیر القومی مشقیں’’ امن 2017‘‘ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، 36 ممالک شریک
اسلام ٹائمز۔ پاک بحریہ کی کثیر القومی مشقیں’’ امن 2017‘‘ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جس میں 36 ملکوں کی فورسز اور مبصرین شریک ہیں، یہ بحری مشق 10 تا 14 فروری تک شمالی بحیریہ عرب میں جاری رہیں گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بحری حدود میں پاک بحریہ کی کثیر القومی مشقوں ’’امن 2017‘‘ کا آغاز ہو گیا ہے۔ مشقیں امن 2017، سال 2007ء سے منعقد ہونے والی امن مشقوں کے سلسلے کی پانچویں مشق ہے، ان مشقوں میں دنیا کے 37 ممالک اپنے بحری جہازوں، ائیر کرافٹ، ہیلی کاپٹرز، اسپیشل فورسز آپریشنز، ایکسپلوسو آرڈنینس ڈسپوزل، میرینز کی ٹیموں اور آبزورز کے ہمراہ شرکت کر رہے ہیں، امن مشقوں میں چین کے 3 بحری بیڑے، روس کے 3 اور امریکا کے 4 جنگی بحری جہاز شریک ہو رہے ہیں۔ بارہ ممالک بشمول آسٹریلیا، چین، انڈونیشیا، ترکی، سری لنکا، برطانیہ، امریکہ، جاپان، روس، ملائشیا، مالدیپ اور پاکستان اپنے بحری اثاثوں کے ساتھ مشق میں شریک ہیں۔ مشقوں کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں روس پہلی بار شرکت کر رہا ہے۔ امن مشق 2017 کی افتتاحی تقریب کراچی ڈاکیارڈ میں منعقد ہوئی، اس موقع پر مشقوں میں شامل ممالک کے قومی پرچم فضا میں لہرائے گئے۔

کمانڈر پاکستان فلیٹ عارف اللہ حسینی نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کا خصوصی پیغام بھی پڑھ کر سنایا۔ امن 2017 مشقوں کے آغاز پر چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان نیوی نے ہمیشہ باہمی تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے، دنیا کے تبدیل ہوتے حالات میں میری ٹائم خطرات میں اضافہ ہوا ہے، کھلے سمندر میں موجودہ خطرات سے کسی ایک ملکی سرحد کو نہیں پوری دنیا کو خطرہ ہے، سمندر میں دہشتگردی، قزاقی اور اسلحہ و انسانی اسمگلنگ بڑھ رہی ہے، سمندر میں بڑھتے ہوئے خطرات سے کوئی ایک ملک نبرد آزما نہیں ہو سکتا، اس کیلئے باہمی تعاون ضروری ہے۔ واضح رہے کہ آج سے شروع ہونے والی بحری امن مشقیں 10 تا 14 فروری تک شمالی بحیرہ عرب میں جاری رہیں گئیں، جس میں 36 سے زائد ممالک شرکت کریں گے، جبکہ بحری مشقوں کے دوران عالمی میری ٹائم کانفرنس بھی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 608159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش