QR CodeQR Code

پاراچنار، کرم ایجنسی 8 روزہ ویکسینشن مہم 13 فروری سے شروع کی جائیگی

10 Feb 2017 17:02

8 روزہ مہم 154 آوٹ ریچ ٹیمیں مختلف دیہات میں جاکر بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے جبکہ 49 فیکس ٹیمیں ہسپتالوں اور صحت کے مراکز میں پولیو ویکسینشن کے ساتھ ساتھ خناق، ٹی بی، کالی کهانسی، خسرہ، تشنج، کالا یرقان، نمونیا اور گردن توڑ بخار سے بچاؤ کے ٹیکے بھی لگائے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ایجنسی سرجن آفس پاراچنار میں آئی پی وی کیمپین کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے تمام عہدیداروں نے بھر پور شرکت کی۔ اس موقع پر ایجنسی سرجن کرم ایجنسی ڈاکٹر معین بیگم نے کہا کہ کرم ایجنسی میں پولیو سمیت مختلف امراض سے بچانے کیلئے 8 روزہ آئی پی وی کیمپین شروع کیا جا رہا ہے، جس کے لئے 98 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ سول ہسپتال پاراچنار میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایجنسی سرجن ڈاکٹر معین بیگم  اور فیلڈ سپروائزر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ممتازعلی نے بتایا کہ 13 فروری سے 20 فروری تک کرم ایجنسی میں آئی پی وی مہم چلائی جائیگی۔ اس مہم میں اپر کرم ایجنسی میں 4 ماہ سے 22 سال تک کے بچوں کے ویکسینشن کے لئے 98 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور 171244 بچوں کی ویکسینشن کی جائے گی، جبکہ کرم ایجنسی میں مجموعی طور پر 40918 بچوں کی ویکسینشن کے لئے 203 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ایک ٹیم 4 افراد پر مشتمل ہے۔ 8 روزہ مہم 154 آوٹ ریچ ٹیمیں مختلف دیہات میں جاکر بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے جبکہ  49 فیکس ٹیمیں ہسپتالوں اور صحت کے مراکز میں پولیو ویکسینشن کے ساتھ ساتھ خناق، ٹی بی، کالی کهانسی، خسرہ، تشنج، کالا یرقان، نمونیا اور گردن توڑ بخار سے بچاؤ کے ٹیکے بھی لگائے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 608179

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/608179/پاراچنار-کرم-ایجنسی-8-روزہ-ویکسینشن-مہم-13-فروری-سے-شروع-کی-جائیگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org