0
Monday 21 Mar 2011 21:20

امام خمینی ٹرسٹ کے زیر اہتمام 25 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب

امام خمینی ٹرسٹ کے زیر اہتمام 25 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
خانپور:اسلام ٹائمز۔خانپور کے نواحی علاقہ ظاہر پیر میں 25 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب ہوئی۔ شادی میں فی جوڑے کو 50 ہزار روپے کا گھریلو ضروری سامان دیا گیا۔ تحصیل خانپور کٹورا کے نواحی علاقہ ظاہر پیر میں 25 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی۔ شادی کی تقریب کا اہتمام امام خمینی ٹرسٹ نے کیا۔ اس سے قبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام 539 شادیوں کی تقریب منعقد کی جا چکی ہیں۔ تقریب میں فی جوڑے کو 50 ہزار روپے کا گھریلو ضروری سامان جہیز کی شکل میں دیا گیا۔ علامہ افتخار نقوی نے نکاح پڑھایا اور بتایا کہ اجتماعی شادیوں کا سلسلہ پاکستان میں پہلی مرتبہ شروع کر نے کا اعزاز بھی امام خمینی ٹرسٹ کو ہی حاصل ہے۔ 
اس موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پلینگ اینڈ ڈویلپمنٹ عبدالستار نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ بڑھاتے ہوئے مفلس اور غریب والدین کی مالی امداد کی جائے گی۔ تقریب میں اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور دلہنوں کو دعاؤں سے رخصت کیا۔
خبر کا کوڈ : 60823
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش