0
Friday 10 Feb 2017 21:18

2018ء میں نواز شریف کو ووٹ دیکر دیکھو، خیبر پختونخوا کی قسمت بدل جائیگی، خواجہ سعد رفیق

2018ء میں نواز شریف کو ووٹ دیکر دیکھو، خیبر پختونخوا کی قسمت بدل جائیگی، خواجہ سعد رفیق
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کس نے کہا تھا کہ شیر کی کچھار میں ہاتھ ڈالو؟ سیاست سنجیدہ لوگوں کا کام ہے، آپ جو کھیل کھیل رہے تھے، کھیلتے رہتے۔ صوابی میں مسلم لیگ (ن) کے منعقدہ جلسے سے خطاب میں انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ تو شروع سے ہیرو تھے، سیاست نیچے سے اوپر آنے والوں کا کام ہے۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ آپ شغل کرتے ہو، آپ کے پیٹ میں درد کیوں اٹھتا ہے؟ جب موٹروے بنتی ہے اور بجلی کے کارخانے لگتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان صاحب آپ کو ملک کی ترقی سے خوشی کیوں نہیں ہوتی، آپ جمہوریت کیلئے بوجھ بن گئے ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستانی سیاست کا زمانہ جاہلیت گزر چکا ہے، اب تبدیلی ڈنڈے، یا دھرنے سے نہیں بلکہ ووٹ سے آئے گی۔ پاناما کا جلد ہی پاجامہ بن جائے گا، صوابی والو! آپ نے سب کو آزما لیا، لوگوں نے ووٹ لئے، جب آپ نے حکومت دی تو وہ واپس نہیں لوٹے۔ 2018ء میں نواز شریف کو ووٹ دے کر دیکھو، صوابی اور خیبر پختونخوا کی قسمت بدل جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ہمیں 2013ء میں ملک کی حکومت ملی تو ایک دن میں دس دس بم پھٹا کرتے تھے، پاکستان دہشتگردی کی آگ میں جل رہا تھا، کراچی مقتل بنا ہوا تھا، لوڈشیڈنگ اپنی انتہا پر پہنچی ہوئی تھی اور بجلی بنانے کا کوئی کارخانہ نہیں لگایا جا رہا تھا، دنیا کہہ رہی تھی کہ 2018ء میں پاکستان دیوالیہ ہو جائے گا، پھر نواز شریف آیا اور حالت بدلنے لگی۔ چین نے نواز شریف سے کہا کہ پچھلوں پر اعتبار نہیں تھا، آپ پر اعتبار ہے۔ سعد رفیق نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ سی پیک کسی ایک شہر کے لئے نہیں، پورے ملک کی خوشحالی کا منصوبہ ہے، ملک بدلنا شروع ہوا تو بعضوں کے پیٹ میں درد ہونے لگا، جب موٹروے بنتا ہے، ریلوے ٹھیک ہوتا ہے، بجلی آتی ہے تو اس کے پیٹ میں درد کیوں اٹھتا ہے، عمران خان خود تو کچھ نہیں کرسکے، پشاور کے چوہے تو مار نہیں سکے، یہ پولیو کو کنٹرول نہیں کرسکے، ان کے سو کروڑ درخت کہاں گئے۔؟
خبر کا کوڈ : 608233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش