QR CodeQR Code

وفاقی حکومت صرف منصوبوں کا اعلان کرتی ہے، کام نہیں کرتی، پرویز خٹک

10 Feb 2017 21:31

دفتر سے جاری کردہ بیان میں وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ تین سال ہوگئے کالام اور سوات روڈ پر کام شروع نہیں کیا گیا، وفاق، اصلاحات کے معاملے میں ہم سے سیکھے، واپڈا، سوئی گیس، نادرا اور دیگر شعبوں میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلٰی پرویز خٹک کہتے ہیں کہ وفاقی حکومت صرف منصوبوں کا اعلان کرتی ہے، کام نہیں کرتی، اتنی بار ایئرپورٹ اور موٹروے بنانے کا اعلان کیا گیا، مگر نہ موٹروے بنائی گئی اور نہ ہی ایئر پورٹ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے دفتر سے جاری کردہ بیان میں پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ تین سال ہوگئے کالام اور سوات روڈ پر کام شروع نہیں کیا گیا۔ وفاق، اصلاحات کے معاملے میں ہم سے سیکھے۔ واپڈا، سوئی گیس، نادرا اور دیگر شعبوں میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ گیدڑوں کی جب موت آتی ہے تو وہ گھبرائے ہوئے شہروں کی طرف رُخ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس میں چوری کا مال پکڑا گیا ہے، اُس کی تلاشی ان کو دینا ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 608243

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/608243/وفاقی-حکومت-صرف-منصوبوں-کا-اعلان-کرتی-ہے-کام-نہیں-پرویز-خٹک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org