QR CodeQR Code

چودھری نثار نے دیدار حسین کی بطور چئیرمین نیب تقرری مسترد کر دی

21 Mar 2011 22:09

اسلام ٹائمز:صدر آصف علی زرداری نے دیدار حسین شاہ کی چیئرمین نیب تقرری کی مشاورت کیلئے اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار کو خط لکھا تھا


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے نیب کے چیئرمین دیدارچحسین شاہ کی تقرری کے حوالے سے صدر آصف علی زرداری کے خط کا جواب دیدیا ہے، خط میں دیدار حسین کی بطور چیئرمین نیب تقرر کی تجویز مسترد کر دی ہے۔ صدر نے دیدار حسین شاہ کی چیئرمین نیب تقرری کی مشاورت کیلئے اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار کو خط لکھا تھا۔ خط کا جواب چودھری نثار کے سیکریٹری کی طرف سے صدر کے سیکریٹری کو دیا گیا ہے۔ چودھری نثار نے اس رائے کا اظہار وزیر اعظم کو 24 ستمبر 2010 کو لکھے گئے خط میں کیا۔



خبر کا کوڈ: 60826

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/60826/چودھری-نثار-نے-دیدار-حسین-کی-بطور-چئیرمین-نیب-تقرری-مسترد-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org