QR CodeQR Code

گومل یونیورسٹی میں خیبر پختونخوا کے پہلے تعلیمی ٹی وی چینل کا افتتاح

10 Feb 2017 22:18

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ ڈویژن ڈاکٹر اختر نذیر وڑائچ نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں تعلیمی اداروں کی سطح پر گومل یونیورسٹی نے پہلے تعلیمی ٹی وی چینل کا افتتاح کرکے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے جس پر وائس چانسلر، شعبہ کے سربراہ اور انکی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گومل یونیورسٹی میں خیبر پختونخوا کے پہلے تعلیمی ٹی وی چینل کا افتتاح کردیا گیا ہے، افتتاحی تقریب یونیورسٹی کے شعبہ کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز میں منعقد ہوئی، مہمان خصوصی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈاکٹر اختر نذیر وڑائچ  نے وائس چانسلر  پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور اور پروفیسر ڈاکٹر اسلم پرویز کے ہمراہ چینل کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اسسٹنٹ پروفیسر ذیشان قاسم بلوچ نے انہیں آن لائن ٹی وی چینل کی افادیت، اغراض و مقاصد اور مستقبل میں اس ٹی وی چینل سے شعبہ صحافت کے طلبہ کی کارکردگی میں مثالی تبدیلیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ ڈویژن ڈاکٹر اختر نذیر وڑائچ نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں تعلیمی اداروں کی سطح پر گومل یونیورسٹی نے پہلے تعلیمی ٹی وی چینل کا افتتاح کرکے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے جس پر وائس چانسلر، شعبہ کے سربراہ اور انکی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ کو چاہیئے کہ وہ سیکھنے کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، اس عمل کے دوران اپنی انا کے بجائے سیکھنے اور مستقبل میں ترقی کو اہمیت دیںا ور نئی کتابیں پڑھنے کی عادت ڈالیں۔


خبر کا کوڈ: 608266

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/608266/گومل-یونیورسٹی-میں-خیبر-پختونخوا-کے-پہلے-تعلیمی-ٹی-وی-چینل-کا-افتتاح

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org