QR CodeQR Code

نوازشریف اور عمران خان کا شو ختم ہونے والا ہے، جمشید دستی

10 Feb 2017 22:24

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی راج پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس حکمرانوں کے گلے کا طوق بن چکا ہے، جلد میاں برادران کا دھڑن تختہ ہونے والا ہے، قوم عام انتخابات کی تیاری کرے، جھوٹے دعوے کرنے والوں کو چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید خان دستی نے کہا ہے کہ عمران خان کی تبدیلی کی باتیں دھوکہ ہیں، عوام حقیقت جان گئے، اب دھرنا ہوا تو سیکڑوں لوگ بھی اکٹھے نہیں کر سکتے، تحریک انصاف کا گراف تیزی سے نیچے گر چکا ہے، آئندہ انتخابات میں خیبرپختونخواہ بھی ہاتھ سے نکل جائے گا، ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان خود ہیرو اور ورکرزکو انسان بھی نہیں سمجھتے، مگر اب عوام اس کی حقیقت کو بھانپ چکے ہیں، میاں برادران اور عمران خان کا شو اختتام پذیر ہونے والا ہے، پانامہ لیکس حکمرانوں کے گلے کا طوق بن چکا ہے، جلد میاں برادران کا دھڑن تختہ ہونے والا ہے، انہوں نے کہا کہ قوم عام انتخابات کی تیاری کرے، جھوٹے دعوے کرنے والوں کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں، میٹرو بسوں سے غریب کو 2 وقت کا کھانا نہیں ملتا، جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں اب بھی لوگ فاقوں سے گزر بسر کر رہے ہیں، راجن پور کے اضلاع میں پینے کے پانی کا فقدان ہے، جہاں جدید دور میں بھی جانور اور انسان ایک کی گھاٹ سے پانی پیتے نظر آتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 608268

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/608268/نوازشریف-اور-عمران-خان-کا-شو-ختم-ہونے-والا-ہے-جمشید-دستی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org