QR CodeQR Code

ریمنڈ ڈیوس کیخلاف امریکہ میں تحقیقات کی جائینگی، امریکی سفارتخانہ

21 Mar 2011 22:22

اسلام ٹائمز:امریکی سفارتخانے کے مطابق صدر اوباما اپنے اعلان کے مطابق اس سال پاکستان کا دورہ کریں گے تاہم اس سے قبل صدر زرداری امریکہ کے دورے پر جائیں گے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ترجمان امریکی سفارتخانے نے نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاک امریکہ سٹریٹیجک مذاکرات شیڈول کے مطابق اپریل میں ہونگے،پاکستان،افغانستا اور امریکہ پر مشتمل سہہ فریقی مذاکرات کیلئے پاکستانی حکام سے مل کر نیا شیڈول طے کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ صدر اوباما کے دورہ پاکستان سے قبل صدر زرداری امریکہ کا دورہ کریں گے۔ ریمنڈ ڈیوس کے ایشو پر ترجمان نے کہا کہ اس ایشو پر امریکہ میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ تاہم اس سے پاک امریکہ تعلقات متاثر نہیں ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 60828

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/60828/ریمنڈ-ڈیوس-کیخلاف-امریکہ-میں-تحقیقات-کی-جائینگی-امریکی-سفارتخانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org