QR CodeQR Code

پاکستان کے مالی ذخائر میں کمی، چین سے 60 کروڑ ڈالر قرضہ لیگا

10 Feb 2017 23:40

خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے ختم ہونے کے بعد سے اب تک مالی ذخائر میں 1.7 ارب ڈالر کمی آئی ہے، تین سالہ دور حکومت میں یہ دوسری مرتبہ ہے کہ جب حکومت نے مالی ذخائر میں اضافے کیلئے مدد طلب کی۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان نے مالی ذخائر میں کمی کے باعث دوست ملک چین سے 60 کروڑ ڈالر قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے ختم ہونے کے بعد سے اب تک مالی ذخائر میں 1.7 ارب ڈالر کمی آئی ہے۔ تین سالہ دور حکومت میں یہ دوسری مرتبہ ہے، جب حکومت نے مالی ذخائر میں اضافے کیلئے دوست ملک سے مدد طلب کی ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب سے 1.5 ارب ڈالر لیئے گئے تھے۔ چین سے قرض حاصل کرنے کیلئے ہونے والی میٹنگ میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر اشرف واتھرا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،سکرٹری خزانہ طارق باجوہ شریک تھے۔ یہ قرض بینک آف چین کی جانب سے کاروباری حیثیت میں دیا جائے گا، جس کی منظوری اسی مہینے ملنے کا امکان ہے جبکہ پاکستان یہ قرض تین سالوں 3.1 اور 3.2 فیصد انٹرسٹ کے ساتھ اقساط میں واپس کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 608298

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/608298/پاکستان-کے-مالی-ذخائر-میں-کمی-چین-سے-60-کروڑ-ڈالر-قرضہ-لیگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org