0
Saturday 11 Feb 2017 15:17

الطاف حسین اور فاروق ستار ایکبار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

الطاف حسین اور فاروق ستار ایکبار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام ٹائمز۔ اشتعال انگیز تقریر اور ملکی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے سے متعلق مختلف مقدمات میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین اور متحدہ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سمیت 200 سے زائد افراد کے خلاف ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر اور ملکی سالمیت کے 34 مقدمات کی سماعت ہوئی، سماعت میں عدالت نے 5 مقدمات میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین اور فاروق ستار سمیت 200 سے زائد افراد کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وانٹ جاری کر دیئے۔ سماعت کے دوران مقدمات میں ایم کیو ایم لندن کے پروفیسر حسن ظفر عارف، ساتھی اسحاق، امجد اللہ اور ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ مفرور ملزمان میں فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی، رشید گوڈیل، کیف الوریٰ، سلمان مجاہد سمیت دیگر شامل ہیں۔ عدالت نے پولیس کو مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے 6 مارچ تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب مقدمات میں مئیر کراچی وسیم اختر، رؤف صدیقی، خواجہ اظہار الحسن، ساتھی اسحاق اور محفوظ یار خان ضمانت پر رہا ہیں۔
خبر کا کوڈ : 608503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش