QR CodeQR Code

کوئی ملک اکیلے سمندری حدود کو محفوظ نہیں بنا سکتا، سربراہ پاکستان نیوی

11 Feb 2017 15:33

7 ویں بین الااقوامی میری ٹائم کانفرنس سے خطاب میں ایڈمرل ذکاء اللہ نے کہا کہ تجارت کے فروغ کیلئے دنیا کی نظرین سمندری راستے سیکیورٹی پر مرکوز ہیں، سمندری راستوں کو محفوظ بنا کر معیشت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے، آج کے دور میں سمندری حدود کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ کا کہنا ہے کہ سمندری حدود کی حفاظت کیلئے دوسرے ملکوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، سمندر حدود کی حفاظت کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، کوئی ملک اکیلے سمندری حدود کو محفوظ نہیں بنا سکتا۔ کراچی میں ساتویں بین الااقوامی میری ٹائم کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب میں نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ نے غیر ملکی مہمانوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں میری ٹائم کو درپیش مسائل پر بات کرنے کا موقع ملے گا، سمندری حدود کی حفاظت کیلئے دوسرے ملکوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، تجارت کے فروغ کیلئے دنیا کی نظرین سمندری راستے سیکیورٹی پر مرکوز ہیں۔ ذکاء اللہ کا کہنا تھا کہ کانفرنس عالمی سطح پر رابطوں کے فروغ کا ذریعہ بنے گی، سمندری راستوں کو محفوظ بنا کر معیشت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے، آج کے دور میں سمندری حدود کی حفاظت اولین ترجیح ہے، جس کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، کوئی ملک اکیلے سمندری حدود کو محفوظ نہیں بنا سکتا۔ تقریب پاک بحریہ کے افسران، غیر ملکی سفیروں و فوجی افسران، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیراعظم آزاد کشمیر سمیت اعلیٰ فوجی اور سول افسران نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 608509

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/608509/کوئی-ملک-اکیلے-سمندری-حدود-کو-محفوظ-نہیں-بنا-سکتا-سربراہ-پاکستان-نیوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org