0
Saturday 11 Feb 2017 15:47

پاکستان کشیدگی سے پاک بحر ہند چاہتا ہے تاکہ باآسانی تجارت کو فروغ دے سکیں، سرتاج عزیز

پاکستان کشیدگی سے پاک بحر ہند چاہتا ہے تاکہ باآسانی تجارت کو فروغ دے سکیں، سرتاج عزیز
اسلام ٹائمز۔ مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ ہم بحر ہند میں تبدیلیوں سے لاتعلق نہیں رہ سکتے، پاکستان کی تجارت کا بڑا حصہ بحر ہند سے گزرتا ہے، ہم کشیدگی سے پاک بحری ہند چاہتے ہیں۔ کراچی میں ساتویں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کا افتتاح ہوا، جس کا اعلان مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کیا۔ انہوں نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری ٹائم سیکیورٹی بحر ہند کے ملکوں کی سلامتی سے براہ راست تعلق رکھتی ہے، بحر ہند کا خطہ معاشی اور سیاسی طور پر انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے، بحری قذاقی سے نمٹنے کیلئے پاکستان دیگر ملکوں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بحر ہند کا تیسرا اہم ملک ہے، خطے میں اہم تبدیلیاں ہو رہی ہیں، تقریباً 30 ممالک بحر ہند کے خطے سے جڑے ہیں، دنیا کی 40 فیصد تجارت بحر ہند سے گزرتی ہے، آبنائے ہرمز اور ملاکا بحر ہند کے راستے کی اہم ترین گزر گاہیں ہیں۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ دنیا میں تیل و گیس کے 30 فیصد ذخائر بحر ہند کے خطے میں ہیں، وسائل سے فائدہ اٹھانے کیلئے بحر ہند کا کلیدی کردار ہے، اس کو کشیدگی والے خطے کے بجائے امن والا خطہ بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشیدگی سے پاک بحری ہند چاہتا ہے، تاکہ اس خطے پر دار و مدار رکھنے والے ممالک باآسانی تجارت کو فروغ دے سکیں۔
خبر کا کوڈ : 608516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش