QR CodeQR Code

پاراچنار، منشیات کے خلاف واک کا اہتمام

11 Feb 2017 16:34

کمانڈر بریگیڈیئر ملک امیر محمد خان اور اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ شاھد علی خان نے کہا کہ وہ معاشرے کو منشیات سے پاک کرنا چاہتے ہیں اور ایک صحت مند معاشرے کا فروغ چاہتے ہیں۔ اس لئے قبائل منشیات فروشوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف فوری کاروائی کی جاسکے۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں منشیات کے خلاف واک کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں 733 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر ملک امیر محمد خان، کمانڈنٹ کرم ملیشیا عمر ملک اور اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ اپر کرم شاہد علی خان نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاک فوج 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر ملک امیر محمد خان اور اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ شاھد علی خان نے کہا ہے کہ کرم ایجنسی سے منشیات کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ پاراچنار میں منشیات کے خلاف واک کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے 733 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر ملک امیر محمد خان اور اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ شاھد علی خان نے کہا کہ وہ معاشرے کو منشیات سے پاک کرنا چاہتے ہیں اور ایک صحت مند معاشرے کا فروغ چاہتے ہیں۔ اس لئے قبائل منشیات فروشوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف فوری کاروائی کی جاسکے۔ واک میں کرم ملیشاء کے کمانڈنٹ کرنل عمر ملک اور دیگر حکام کے علاوہ سماجی تنظیموں اور کثیر تعداد میں قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔ واک کے شرکاء گورنر ہاوس پاراچنار سے روانہ ہوئے اور پی اے چوک پر اختتام پذیر ہوگیا۔


خبر کا کوڈ: 608539

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/608539/پاراچنار-منشیات-کے-خلاف-واک-کا-اہتمام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org