QR CodeQR Code

لکی مروت میں فاٹا ایجوکیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو 4 مسلح افراد نے اغوا کر لیا

11 Feb 2017 18:01

اغوا کاروں نے ڈپٹی ڈائریکٹر کے بیٹے کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا، بیٹے کی مدعیت میں گمبیلا چوکی میں اغوا کا مقدمہ درج کر دیا گیا ہے، پولیس نے واقعہ کیبعد پورے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے ناکہ بندی سخت کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے شہر لکی مروت کے علاقے سے فاٹا ایجوکیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر محب الرحمٰن کو چار مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ پولیس کے مطابق لکی مروت کے علاقے گمبیلا کے قریب ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن فاٹا محب الرحمٰن داوڑ پشاور سے ایف آر لکی کے دورے پر جا رہے تھے کہ چار نامعلوم مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا۔ اغوا کاروں نے ڈپٹی ڈائریکٹر کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا، بیٹے کی مدعیت میں گمبیلا چوکی میں اغوا کا مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کے بعد پورے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے ناکہ بندی سخت کر دی ہے، اس کے ساتھ ہی لکی مروت، بنوں اور مستی خیل میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 608558

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/608558/لکی-مروت-میں-فاٹا-ایجوکیشن-کے-ڈپٹی-ڈائریکٹر-کو-4-مسلح-افراد-نے-اغوا-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org