QR CodeQR Code

لاہور، با حجاب طالبات کیساتھ امتیازی سلوک کیخلاف خواتین کا احتجاجی مظاہرہ

11 Feb 2017 19:27

مظاہرین نے لاہور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹیز میں چیکنگ کے نام پر نقاب کرنیوالی خواتین سے بدتمیزی کی جاتی ہے جبکہ ایسی خواتین جو کہ نقاب کرتی ہیں انہیں نوکریاں لینے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ طالبات نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ چیکنگ کے نام پر نقاب کرنیوالی خواتین سے بدتمیزی کرنے کیخلاف ایکشن لیا جائے جبکہ پرائیویٹ اور سرکاری اداروں کو پابند کیا جائے کہ نقاب کرنیوالی خواتین کو بھی نوکریاں دی جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ مختلف یونیورسٹیز کی طالبات نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ نقاب کرنیوالی خواتین کو مختلف طریقوں سے ہراساں کئے جانے کے عمل کو رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ لاہور پریس کلب کے باہر مختلف یونیورسٹیز کی طالبات نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹیز میں چیکنگ کے نام پر نقاب کرنیوالی خواتین سے بدتمیزی کی جاتی ہے جبکہ ایسی خواتین جو کہ نقاب کرتی ہیں انہیں نوکریاں لینے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ طالبات نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ چیکنگ کے نام پر نقاب کرنیوالی خواتین سے بدتمیزی کرنے کیخلاف ایکشن لیا جائے جبکہ پرائیویٹ اور سرکاری اداروں کو پابند کیا جائے کہ نقاب کرنیوالی خواتین کو بھی نوکریاں دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی جمہوری ریاست ہے لیکن حیرت ہے کہ یہاں پر حجاب کرنیوالی خواتین کیساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے، حکومت اگر سیکولر ازم کی زیادہ ہی حامی ہے تو سیکولر ازم ہی ہر شہری کو اپنے انداز میں زندگی گزارنے کا حق دیتا ہے، اس لئے ہم باحجاب ہی اپنی معاملات زندگی چلانا چاہتی ہیں، ہمیں ہراساں نہ کیا جائے اور سکیورٹی کے نام پر اگر چیکنگ بھی کرنا ضروری ہے تو خواتین سٹاف تعینات کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 608593

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/608593/لاہور-حجاب-طالبات-کیساتھ-امتیازی-سلوک-کیخلاف-خواتین-کا-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org