QR CodeQR Code

ایران کا میزائل پروگرام جاری رہیگا، تہران امریکی دھمکیوں اور پابندیوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتا، ڈاکٹر علی اکبر ولایتی

11 Feb 2017 21:23

فرانسیسی اخبار اور ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کیخلاف اسی راستے پر چل رہے، جس پر امریکہ کی پچھلی حکومتیں چلتی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ امریکہ کے مخاصمانہ اقدامات کا ایران کے عوام پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے سینیئر سیاستداں اور اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ امریکی صدر کی دھمکیوں سے ایران کی دفاعی ترقی کا عمل ہرگز متاثر نہیں ہوگا۔ فرانسیسی اخبار اور ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ نے کہا کہ تہران، امریکی دھمکیوں اور پابندیوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف اسی راستے پر چل رہے، جس پر امریکہ کی پچھلی حکومتیں چلتی رہی ہیں۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ ایران کے عوام، عظیم تہذیبی اور تاریخی ورثے سے مالک ہیں اور ہر قسم کے دباؤ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے طنزیہ لہجے میں کہا کہ لگتا ہے کہ امریکی کانگریس اور سینیٹ کو ایران مخالف پابندیاں وضع کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ امریکہ کے مخاصمانہ اقدامات کا ایران کے عوام پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے۔ فرانسیسی ٹیلی ویژن کے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ ایران کا میزائل پروگرام مکمل طور سے دفاعی نوعیت کا ہے اور ہمارے میزائل تجربات بھی معمول کی دفاعی سرگرمیوں کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی دھمکیوں میں آکر ایران، اپنی دفاعی ترقی کا عمل ہرگز نہیں روکے گا۔


خبر کا کوڈ: 608660

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/608660/ایران-کا-میزائل-پروگرام-جاری-رہیگا-تہران-امریکی-دھمکیوں-اور-پابندیوں-کو-کوئی-اہمیت-نہیں-دیتا-ڈاکٹر-علی-اکبر-ولایتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org