0
Saturday 11 Feb 2017 23:45

کراچی، شیعہ علماء کونسل کا جامعات اور کالجوں کے باہر فری شٹل سروس فراہم کرنیکا مطالبہ

کراچی، شیعہ علماء کونسل کا جامعات اور کالجوں کے باہر فری شٹل سروس فراہم کرنیکا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز نے کہا ہے کہ یونیورسٹی روڈ پر ہونے والے دالخراش واقعے کے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، انتطامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے اس ملک کے نوجوان طلباء و طالبات کے ساتھ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، ماضی میں بھی انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے یونیورسٹی روڈ پر کئی طلباء کی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ اپنے مذمتی بیان میں یعقوب شہباز نے کہا کہ کسی بھی ملک کا مستقبل ملک کے نوجوان طلباء ہوتے ہیں، مگر افسوس کہ ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے سیاستدان صرف پیسہ اور کرپشن سے اپنے ہاتھ صاف کر رہے ہیں، کئی ماہ سے ناقص ترقیاتی کاموں کے نام پر یونیورسٹی روڈ کو کھود کر تباہ کیا ہوا ہے، عوام کو کوئی متبادل راستہ فراہم نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے چار قیمتی جانیں ضائع ہوگی۔

یعقوب شہباز نے کہا کہ واقعے کے بعد حکومتی نمائندوں نے پہلے کی طرح اس بار بھی عوام کو انصاف فراہم کرنے کے نام پر جھوٹی تسلیاں دی اور فوٹو سیشن کروا کر چلے گے۔ انہوں نے کہا کہ آخر کب تک اس ملک میں یہ جھوٹ پر مبنی کھیل کا سلسلہ چلتا رہے گا، عوام جو پہلے ہی ذلت اور رسوائی کی زندگی گزار رہی ہے، اُس کو اور کتنا ذلیل و خوار کیا جائے گا۔ صوبائی رہنما ایس یو سی نے کہا کہ ہم سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یونیورسٹیوں اور کالجوں کے باہر فری شٹل سروس فراہم کی جائے، تاکہ اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 608662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش