QR CodeQR Code

کے پی کے کا انصاف صحت کارڈ پروگرام ناکام، سرکاری ہسپتالوں کا مفت علاج کرنے سے انکار

12 Feb 2017 11:48

نجی ٹی وی کیمطابق خیبر پختونخوا کیطرف سے شروع کئے گئے انصاف صحت کارڈ کے بارے میں شہری دہائی دے رہے ہیں کہ کارڈ کو پھینکیں یا جلائیں، آخر ان کا کیا کریں؟ ہزاروں مریض خوار اور دربدر کی ٹھوکروں کیساتھ پیسے دیکر علاج کرانے پر مجبور ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کا انصاف صحت کارڈ پروگرام بری طرح ناکام ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا کی طرف سے شروع کئے گئے انصاف صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت کا پروگرام ناکامی سے دوچار ہے۔ سرکاری ہسپتال انتظامیہ نے کارڈ پر مفت علاج کرنے سے انکار کر دیا ہے، جبکہ ہسپتالوں میں صحت انصاف کارڈ کے کاﺅنٹر بھی نہ بن سکے۔ کے پی کے حکومت کی طرف سے پشاور کے 60 ہزار شہریوں کو کارڈ دیئے گئے، لیکن اب شہری دہائی دے رہے ہیں کہ کارڈ کو پھینکیں یا جلائیں، آخر ان کا کریں؟ ہزاروں مریض خوار اور دربدر کی ٹھوکروں کے ساتھ پیسے دے کر علاج کرانے پر مجبور ہیں۔ یاد رہے حال ہی میں خیبر پختونخوا حکومت نے انصاف صحت کارڈ کا اجراء کیا تھا، جس کے تحت مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جانی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 608738

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/608738/کے-پی-کا-انصاف-صحت-کارڈ-پروگرام-ناکام-سرکاری-ہسپتالوں-مفت-علاج-کرنے-سے-انکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org