QR CodeQR Code

سراج الحق سمیت قبائلی عوام کے حق میں بولنے والے اپنے موقف سے پیچھے ہٹ گئے، مولانا فضل الرحمٰن

12 Feb 2017 17:05

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ فاٹا کے حوالے سے ہمارے خلاف پروپیگنڈہ اور ہمارا موقف غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے، جبکہ ہمارا کہنا ہے کہ فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ قبائلی عوام کو کرنا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ سراج الحق سمیت قبائلی عوام کے حق میں بولنے والے اپنے موقف سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ جمیعت کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ فاٹا کے حوالے سے ہمارے خلاف پروپیگنڈہ اور ہمارا موقف غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے، جبکہ ہمارا کہنا ہے کہ فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ قبائلی عوام کو کرنا چاہیئے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے فاٹا کمیٹی کے نام سے سیاسی کمیٹی بنائی ہے، جو اصلاحات کی بجائے سیاسی مستقبل کی راہیں ہموار کر رہی ہے۔ فاٹا ریفارمز کمیٹی نے قبائلیوں کا باغی کا خطاب برقرار رکھا ہوا ہے، فاٹا اصلاحاتی کمیٹی پر شدید تحفظات ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن نے بتایا کہ فاٹا کے فیصلے کے حوالے سے کابینہ نے سمری تیار کر لی ہے۔ سمری جس میں انضمام کی بجائے قبائل کو قومی دھارے میں شامل کرنا ہے۔ سمری کے مطابق قبائل کا فیصلہ عوام کی مرضی سے ہوگا۔ سمری کے مطابق قبائل پرامن واپسی کے بعد اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 608845

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/608845/سراج-الحق-سمیت-قبائلی-عوام-کے-حق-میں-بولنے-والے-اپنے-موقف-سے-پیچھے-ہٹ-گئے-مولانا-فضل-الرحم-ن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org