0
Sunday 12 Feb 2017 17:11

رینجرز کو بلانے سے پولیس کا مورال گرا، آئی جی سندھ

رینجرز کو بلانے سے پولیس کا مورال گرا، آئی جی سندھ
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ کا کہنا ہے کہ پولیس کا مورال اس لئے گرا، کیونکہ رینجرز کو بلایا گیا، جبکہ پولیس قانون کا نیا ڈرافٹ حکومت سندھ کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے ویمن پروٹیکشن سیل میں خطاب کے دوران کہا کہ ہمیں بچیوں کو اعتماد دینے اور ان کی تعلیم کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے، ہر ضلع میں ویمن پروٹیکشن یونٹ قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ خواتین کو تحفظ دینے میں جتنا فرض پولیس کا ہے، اتنا ہی سب کا بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے کام میں لوگوں کی شمولیت اسے کامیاب بناتی ہے، روایتی پولیس کلچر سے نجات کی کوشش کر رہے ہیں۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس کا مورال اس لئے گرا، کیونکہ رینجرزکو بلایا گیا، نیا قانون ملنے تک پولیس اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہو سکتی، جبکہ پولیس قانون کا نیا ڈرافٹ حکومت سندھ کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1861 کے قانون پر چل کر 21 ویں صدی کے چیلنجز سے نہیں نمٹا جا سکتا ہے، خیبرپختونخوا میں پولیس کا نیا قانون ہے، جبکہ پنجاب میں پولیس آرڈر 2002 نافذ العمل ہو چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 608849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش