QR CodeQR Code

ریاست اتراکھنڈ میں انتخابات کے بے مثال نتائج سامنے آئیں گے، نریندر مودی

12 Feb 2017 22:00

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے ریاستی وزیراعلی ہریش راوت کو نشانے پر لیتے ہوئے کہا کہ جس شخص کے دل میں اس ریاست کے تئیں لگاؤ نہ ہو، کیا وہ آپ لوگوں کا بھلا کر سکتا ہے کیا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے ہریش راوت حکومت پر جم کر نشانہ لگایا ہے، نریندر مودی نے کہا کہ بارہ مارچ کو یہ کانگریس کی حکومت قصہ ماضی ہوجائے گی اور گیارہ مارچ کو جو انتخابات کے نتائج آئیں گے، وہ بے مثال بن جائیں گے، نریندر مودی نے ریاستی وزیراعلی ہریش راوت کو نشانے پر لیتے ہوئے کہا کہ جس شخص کے دل میں اس ریاست کے تئیں لگاؤ نہ ہو، کیا وہ آپ لوگوں کا بھلا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتراکھنڈ میں بھی سماج وادی اور کانگریس پردے کے پیچھے آپ کے ساتھ کھیل کھیل رہے ہیں، نریندر مودی نے کہا کہ اتراکھنڈ سے فرار روکنے اور یہاں ترقی کے لئے اتراکھنڈ میں بی جے پی کی حکومت بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بنتے ہی ہم سیاحت کی ہر نظام کو ترجیح دیں گے، مرکز میں آپ نے مجھے بٹھایا ہے، میں نے بھی اپنی ذمہ داری نبھائی ہے۔


خبر کا کوڈ: 608859

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/608859/ریاست-اتراکھنڈ-میں-انتخابات-کے-بے-مثال-نتائج-سامنے-آئیں-گے-نریندر-مودی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org