QR CodeQR Code

سرگودہا، وزیراعظم گلوبل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ارکان اسمبلی کی ترقیاتی سکیموں‌ کیلئے 77 کروڑ روپے جاری

12 Feb 2017 17:44

وفاقی اور صوبائی حکومت نے صوبہ بھر میں ارکان اسمبلی کی مجوزہ ترقیاتی سکیموں کیلئے مجموعی طور پر 15 ارب 69 کروڑ کی گرانٹ جاری کر دی ہے، فنڈز ڈویژنل کمشنر سرگودھا اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس کے مشترکہ اکاؤنٹ میں منتقل کر دیئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے بعد حکومت نے وزیراعظم گلوبل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی سکیمیں جلد از جلد شروع کرنے کے لئے انتظامیہ کو اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت نے صوبہ بھر میں ارکان اسمبلی کی مجوزہ ترقیاتی سکیموں کیلئے مجموعی طور پر 15 ارب 69 کروڑ کی گرانٹ جاری کر دی ہے، جس میں سے سرگودھا کو 77 کروڑ کے فنڈز ملے ہیں، جو ڈویژنل کمشنر سرگودھا اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس کے مشترکہ اکاؤنٹ میں منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ ترقیاتی کاموں کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے اور سکیموں کی انتظامی منظوری لینے کے لیے کارروائی جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 608866

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/608866/سرگودہا-وزیراعظم-گلوبل-ڈویلپمنٹ-پروگرام-کے-تحت-ارکان-اسمبلی-کی-ترقیاتی-سکیموں-کیلئے-77-کروڑ-روپے-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org