QR CodeQR Code

بونیر میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 2 بھائی جاں بحق، بہن زخمی

12 Feb 2017 18:13

زخمی ہونیوالی لڑکی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز اس کی جان بچانے میں مصروف ہیں۔ جاں بحق ہونیوالے چرواہے تھے جو اپنی بکریاں چراتے ہوئے بارودی سرنگ کی زد میں آگئے۔


اسلام ٹائمز۔ بونیر میں بم دھماکہ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق بارودی سرنگ کا دھماکہ بونیر کے علاقے خائستہ بابا میں ہوا۔ پولیس انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں 2 سگے بھائی شامل ہیں، جبکہ ان کی بہن زخمی ہوگئی ہے۔ زخمی ہونیوالی لڑکی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز اس کی جان بچانے میں مصروف ہیں۔ جاں بحق ہونیوالے چرواہے تھے جو اپنی بکریاں چراتے ہوئے بارودی سرنگ کی زد میں آگئے۔


خبر کا کوڈ: 608874

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/608874/بونیر-میں-بارودی-سرنگ-کا-دھماکہ-2-بھائی-جاں-بحق-بہن-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org