0
Sunday 12 Feb 2017 20:31

کرپشن کسی بھی سطح پر ہو کارروائی ہونی چاہیے، افتخار رندھاوا

کرپشن کسی بھی سطح پر ہو کارروائی ہونی چاہیے، افتخار رندھاوا
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین افتخار اکبر رندھاوا اور زونل انچارج جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کراچی اور حیدرآباد کے کامیاب جلسے مصطفی کمال پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔ 19 فروری کو قائدین مصطفی کمال اور انیس قائم خانی ملتان آمد پر اہم سیاسی شخصیات کی پی ایس پی میں شمولیت بارے سرپرائز دیں گے۔ ملتان آرٹس کونسل میں جنرل ورکرز کنونشن میں پی ایس پی جنوبی پنجاب کی تنظیم نو کا اعلان کریں گے۔ الگ صوبے کے قیام کے مخالف نہیں لیکن مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر رائے خالد، مرزا جمیل، ریاض دھرالہ ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ افتخار اکبر رندھاوا نے مزید کہا کہ کرپشن کسی بھی سطح پر ہو کرپشن کرنے والوں کے خلاف ضرور کاروائی ہونی چاہیئے، کیونکہ کرپشن نے ملک وقوم کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف پورے پاکستان کے وزیراعظم اور میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ ہیں اسی لئے وہ پورے پاکستان اور پنجاب کی طرف توجہ دیں، بلدیاتی الیکشن سپریم کورٹ نے کروا کر اپنا فرض پورا کر دیا اب پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں صوبائی حکومتیں بلدیاتی نمائندوں کو مالی اور بااختیار بنائیں، صرف علامتی طور پر ان کو ذمہ داری نہ سونپیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس پی الگ صوبے کے قیام کے خلاف نہیں ہے لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ عوام کے مسائل مساویانہ بنیادوں پر حل ہوں، ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے نزدیک الطاف حسین کو موجودہ حکومت کے دور میں گرفتار ہونا ممکن دکھائی نہیں دیتا، البتہ 2018میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ختم ہونے پر گرفتار کیا جا سکتا ہے، ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کرپشن کا کوئی بھی انداز ہو کرپشن کرنے والوں کے خلاف ضرور کاروائی ہونا چاہیئے، انہوں نے کہا کہ نصاب تعلیم کو برابری کی بنیاد پر لایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 608907
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش