0
Sunday 12 Feb 2017 21:24

دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کیلئے انٹرنیٹ کیفے کا استعمال کرتے ہیں، آئی جی سندھ کا انکشاف

دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کیلئے انٹرنیٹ کیفے کا استعمال کرتے ہیں، آئی جی سندھ کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ اللہ دینو خواجہ نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گرد حملوں کی سازش کیلئے انٹرنیٹ کیفیز کا استعمال کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ دیا ہے جس میں انہوں نے وزارت کو درخواست کی ہے کہ یہ بات یقینی بنائی جائے کہ شہر کے ہر انٹرنیٹ کیفے میں صارفین کا ریکارڈ رکھا جائے، کیونکہ کچھ ہائی پروفائل کیسز کی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ دہشت گرد ایک دوسرے سے بات چیت کرنے کیلئے انٹرنیٹ کیفے کا استعمال کرتے ہیں تاکہ سیکیورٹی فورسز کو دھوکہ دے سکیں۔
خبر کا کوڈ : 608919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش