QR CodeQR Code

کراچی میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر کریکر حملہ، اہلکار بال بال بچ گئے

12 Feb 2017 21:41

فائیو اسٹار چورنگی کے قریب پولیس کی بکتر بند گاڑی کو نامعلوم ملزمان نے اس وقت کریکر دھماکے کا نشانہ بنایا جب وہ گشت پر مامور تھی، لیکن گاڑی میں سوار تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے اور کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں پولیس کی بکتر کی بند گاڑی پر کریکر حملہ کیا گیا لیکن تمام پولیس اہلکار بال بال بچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فائیو اسٹار چورنگی کے قریب پولیس کی بکتر بند گاڑی کو نامعلوم ملزمان نے اس وقت کریکر دھماکے کا نشانہ بنایا جب وہ گشت پر مامور تھی، لیکن گاڑی میں سوار تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے اور کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں جبکہ نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 608927

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/608927/کراچی-میں-پولیس-کی-بکتر-بند-گاڑی-پر-کریکر-حملہ-اہلکار-بال-بچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org