QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان، امریکہ کیلئے جاسوسی کے الزام میں 4 افراد قتل

22 Mar 2011 13:07

اسلام ٹائمز: شمالی وزیرستان میں طالبان نے جاسوسی کے الزام پر افغانستان باشندہ سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا جبکہ تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ نے کہا کہ ریمنڈ کی رہائی میں تعاون کرنیوالوں کو نشانہ بنائیں گے۔


میرانشاہ:اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں طالبان نے جاسوسی کے الزام پر افغانستان باشندہ سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا جبکہ تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ نے کہا کہ ریمنڈ کی رہائی میں تعاون کرنیوالوں کو نشانہ بنائیں گے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل اور میرعلی میں امریکی جاسوسی کے الزام میں 4 افراد کو قتل کردیا گیا۔ 
ہمارے نمائندے کے مطابق میرعلی میں نامعلوم افراد نے ایک افغان مہاجر کو امریکا کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں گولی مار دی جبکہ دوسرا واقعہ دتہ خیل میں پیش آیا جہاں تین افراد کی لاشیں پڑی ملی ہیں۔ جبکہ تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ نے کہا ہے کہ ریمنڈ کی رہائی میں تعاون کرنیوالوں کو نشانہ بنائیں گے۔ ادھر پولیٹیکل انتظامیہ کی طرف سے میرانشاہ کالونی چیک پوسٹ سے دتہ خیل بازار اور دتہ خیل بازار سے غرکمئی فورٹ تک غیرمعینہ مدت تک کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 60900

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/60900/شمالی-وزیرستان-امریکہ-کیلئے-جاسوسی-کے-الزام-میں-4-افراد-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org