0
Monday 13 Feb 2017 12:26

جنوبی وزیرستان میں دھماکا، 3 ایف سی اہلکار جاں بحق

جنوبی وزیرستان میں دھماکا، 3 ایف سی اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ زرمیلان میں بارودی مواد کے دھماکے میں 3 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ زرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے زرمیلن میں بارودی سرنگ میں دھماکے سے ایف سی کے 3 جوان شہید ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق زرمیلان میں سرچ آپریشن کے دوران باردوی سرنگ میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکار شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا تاہم تنیوں جوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں پاک-افغان سرحد پر وفاق کے زیر انتظام قبائلی ایجنسیوں میں فورسز پر حملہ کرنے کے واقعات میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔حالیہ حملے کا نشانہ بننے والی جنوبی وزیرستان ایجنسی بھی وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقوں میں سے ایک ہے۔ پاک افغان سرحد پر واقع ان قبائلی علاقوں میں فوج متعدد آپریشنز کر چکی ہے جس کے بعد یہاں سکیورٹی صورتحال بہتر کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔ خیبر ایجنسی میں گذشتہ برسوں میں پاک فوج کی جانب سے 2 آپریشن 'خیبر-ون' اور 'خیبر-ٹو' کیے گئے البتہ اب بھی ان علاقوں میں شدت پسند مکمل طور پر ختم نہیں ہو سکے، جبکہ شمالی وزیرستان میں جون 2014 سے آپریشن ضرب عضب جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 609001
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش