0
Monday 13 Feb 2017 16:00

سما نیوز کا اسسٹنٹ کیمرہ مین تیمور خان سپرد خاک، نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج

سما نیوز کا اسسٹنٹ کیمرہ مین تیمور خان سپرد خاک، نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ گزشتہ شب دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سماء نیوز کے اسسٹنٹ کیمرہ مین تیمور خان کو سپرد خاک کر دیا گیا، دوسری جانب تیمور کے قتل کا مقدمہ تیموریہ تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے، جبکہ دہشتگردوں کی اطلاع دینے پر 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں سماء کے اسسٹنٹ کیمرہ مین تیمور خان کی نماز جنازہ مسجد بلال کے سامنے ادا کی گئی، جبکہ تدفین پاپوش نگر قبرستان میں کی گئی، اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ دوسری جانب تیمور کے قتل کا مقدمہ تیموریہ تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے، جس میں قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں، جبکہ کراچی پولیس چیف نے دہشتگردوں کی اطلاع دینے پر 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ کراچی پولیس چیف مشتاق مہر کا کہنا ہے کہ سماء نیوز کی ڈی ایس این جی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو جلد گرفتار کر لیں گے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ کسی چینل کے خلاف نہیں بلکہ میڈیا کے خلاف لگتا ہے، کیونکہ نشانہ بنائی گئی ڈی ایس این جی پر کسی چینل کا نام نہیں تھا۔
خبر کا کوڈ : 609107
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش