QR CodeQR Code

آرمی چیف کا جنوبی وزیرستان کا دورہ، فاٹا کی حمایت

13 Feb 2017 16:45

آرمی چیف نے آپریشنل نتائج، ترقیاتی کاموں اور بہتر بارڈرمینجمنٹ پر اظہار اطمینان کیا اور پاک فوج کی کامیابیوں، جوانوں کےعزم و حوصلے کو سراہا جبکہ پاک آرمی کا ساتھ دینے پر آرمی چیف نے مقامی انتظامیہ اور قبائلیوں کے کردار کی بھی تعریف کی۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی قربانیوں اورجوانوں کی بہادری سے ریاست کی رٹ قائم ہوئی ہے اور فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کی مکمل حمایت کریں گے۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا اور فوجی جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو سیکیورٹی صورتحال، بارڈرمینجمنٹ اورنقل مکانی کرنے والوں کی بحالی پر بریفنگ دی گئی جبکہ آرمی چیف نے آپریشنل نتائج، ترقیاتی کاموں اور بہتر بارڈرمینجمنٹ پر اظہار اطمینان کیا اور پاک فوج کی کامیابیوں، جوانوں کےعزم و حوصلے کو سراہا جبکہ پاک آرمی کا ساتھ دینے پر آرمی چیف نے مقامی انتظامیہ اور قبائلیوں کے کردار کی بھی تعریف کی۔


خبر کا کوڈ: 609124

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/609124/آرمی-چیف-کا-جنوبی-وزیرستان-دورہ-فاٹا-کی-حمایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org