0
Monday 13 Feb 2017 17:05

شہدائے ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں سے قصاص تک جدوجہد جاری رہے گی، سید ہدایت رسول قادری

شہدائے ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں سے قصاص تک جدوجہد جاری رہے گی، سید ہدایت رسول قادری
اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کا مشاورتی اجلاس ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی پی اور یونین کونسل تنظیمات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ممبر ساز ی مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ اجلا س میں عوامی رابطہ مہم فوری طورپر شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید ہدایت رسول قادری نے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں سے قصاص تک جدوجہد جاری رہے گی، قانون اور عوام کی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قاتلوں کو کلین چٹ دی گئی تو اس قاتل نظام کو کلین بولڈ کر دینگے۔ انکا کہنا تھا کہ گلو بٹ باعزت رہا ہو گیا جبکہ آج کے دن بھی عوامی تحریک کے 580 کارکنوں کو بھکر، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا کی عدالتوں میں دہشتگردی کے الزامات کے تحت طلب کیا جاتا ہے اور 10 کارکن جیلوں میں ہیں، لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ہمارے 42 کارکنوں کو اپنے ہی 14 کارکن قتل کرنے کے الزام پر ہر تاریخ پر طلب کیا جاتا ہے، پوری دنیا میں امن کا پرچم لہرانے والوں کے خلاف حکومت نے دہشتگردی کے جھوٹے مقدمات درج کروا رکھے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 609126
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش