0
Tuesday 14 Feb 2017 01:35

عراق، سرکاری فضائیہ کی داعش کیخلاف کارروائی، 13 اہم کمانڈروں سمیت 77 دہشتگرد ہلاک

عراق، سرکاری فضائیہ کی داعش کیخلاف کارروائی، 13 اہم کمانڈروں سمیت 77 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ عراق کے ایف سولہ طیاروں نے الانبار شہر میں داعش کے ایک اجلاس کو نشانہ بنایا۔ عراقی فوج کے مطابق کارروائی میں شدت پسند تنظیم کے تیرہ اہم کمانڈر مارے گئے ہیں۔ اجلاس میں داعش سربراہ ابوبکر البغدادی بھی ممکنہ طور پر موجود تھے، تاہم اُن کے حوالے سے مزید کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔ دوسری جانب مغربی عراق میں داعش کے خلاف فضائی حملوں میں داعش کے چونسٹھ جنگجو مارے گئے۔ یاد رہے کہ چند روز پہلے یورپ میں انتہائی مطلوب دہشت گرد اور فرانسیسی ریجن کے لئے دہشت گرد تنظیم داعش کا منصوبہ ساز کمانڈر رشید قسیم عراق میں اتحادی افواج کے آپریشن کے دوران ایک ڈرون حملے میں ہلاک ہوگیا تھا۔ یہ ڈرون حملہ عراق میں دہشت گرد گروہ داعش کے گڑھ موصل کے قریب میں ہوا۔ فرانسیسی شہریت کا حامل رشید قسیم یورپ خصوصاً فرانسیسی بولنے والے یورپی علاقے بشمول فرانس اور بلجیئم میں داعش کیلئے دہشت گردوں کی بھرتی کا انچارج تھا۔ رشید قسیم بلجیئم کے علاقے "ورویرز" میں دہشت گردی سے جڑے ایک واقعے کے حوالے سے بھی ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ قسیم نے ان دو نوجوان فرانسیسی شہریوں کو ذہنی طور پر تیار کیا تھا، جنہوں نے شمالی فرانس کے ایک چرچ میں ایک معمر فرانسیسی پادری کو قتل کر دیا تھا۔ فرانسیسی پولیس کے مطابق قاتل رشید قسیم سے رابطے میں تھے، فرانسیسی اور دیگر یورپی خفیہ اداروں نے رشید قسیم کو ایک انتہائی خطرناک دہشت گرد قرار دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 609342
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش