0
Tuesday 22 Mar 2011 16:27

غزہ پر اسرائیلی فضائیہ کے نصف درجن سے زائد حملوں میں بچوں اور خواتین سمیت 19 فلسطینی زخمی

غزہ پر اسرائیلی فضائیہ کے نصف درجن سے زائد حملوں میں بچوں اور خواتین سمیت 19 فلسطینی زخمی
مقبوضہ بیت المقدس:اسلام ٹائمز۔ غزہ پر اسرائیلی فضائیہ کے نصف درجن سے زائد حملوں میں بچوں اور خواتین سمیت 19 فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔حماس کے زیر انتظام غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائیہ کے میزائل حملوں میں7 بچوں اور 2خواتین سمیت 19 افراد زخمی ہوئے۔
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ حملوں میں حماس سے تعلق رکھنے والے افراد اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے لیے بنائی گئی سرنگ کو نشانہ بنایا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد حماس نے اسرائیل پر مارٹر حملے بھی کیے ہیں۔اسرائیلی فضائی حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 60937
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش