0
Tuesday 14 Feb 2017 13:51

وزیراعظم نواز شریف کی پاک بحریہ کی بحری مشق ’’امن 2017‘‘ کے معائنے کیلئے کراچی آمد

وزیراعظم نواز شریف کی پاک بحریہ کی بحری مشق ’’امن 2017‘‘ کے معائنے کیلئے کراچی آمد
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، جہاں وہ 36 ملکی بحری مشقوں کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام خطے کی بڑی بحری مشق’’امن 2017‘‘ کے آخری مرحلے میں گہرے سمندر میں جنگی مشقوں کا معائنہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کو کراچی میں جاری گرین بس منصوبے کا جائزہ لینے کے علاوہ امن و امان سے متعلق گورنر ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں بھی شرکت کرنا تھی، تاہم سانحہ مال روڈ کے باعث انہوں نے بحری مشقوں کے علاوہ دیگر تمام مصروفیات منسوخ کر دی ہیں۔ وہ مشقوں کے معائنے کے بعد لاہور روانہ ہوں گے، جہاں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں کئی اہم فیصلے متوقع ہیں۔ واضح رہے کہ پاک بحریہ کی کثیر القومی مشقیں’’ امن2017‘‘ جاری ہیں جن میں 36 ملکوں کی فورسز اور مبصرین شریک ہیں۔
خبر کا کوڈ : 609415
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش