QR CodeQR Code

لاہور، کوئٹہ اور کراچی میں دہشت گردی کے واقعات قابل مذمت ہیں، علامہ حسین مسعودی

14 Feb 2017 14:22

ایک بیان میں جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر نے کہا کہ یہ بات حکمران اچھی طرح جانتے ہیں کہ کالعدم مذہبی جماعتیں اور ان کے سہولت کار ان کاروائیوں میں ملوث ہیں، لیکن ہمارے حکمران ان کے خلاف سخت کاروائی کرنے سے قاصر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر علامہ حسین مسعودی نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کی تازہ لہر قابل مذمت ہے، خصوصاً لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں ہونیوالے دھماکوں کا مقصد ملک کے استحکام کو نقصان پہنچانا ہے اور یہ بات حکمران اچھی طرح جانتے ہیں کہ کالعدم مذہبی جماعتیں اور ان کے سہولت کار ان کاروائیوں میں ملوث ہیں، لیکن ہمارے حکمران ان کے خلاف سخت کاروائی کرنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے حکومت اور ریاستی اداروں سے کہا کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف سخت کاروائی کریں اور کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے کیونکہ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے پوری ملک میں بے یقینی کی صورتحال پیدا کر رکھی ہے۔ انہوں نے شہداء اور زخمیوں کیلئے دعا کے ساتھ ساتھ قاتلوں کی گرفتاری اور ایسے مدارس کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا جہاں سے دہشت گردی پروان چڑھتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 609421

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/609421/لاہور-کوئٹہ-اور-کراچی-میں-دہشت-گردی-کے-واقعات-قابل-مذمت-ہیں-علامہ-حسین-مسعودی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org